گوجرانوالہ،تنسیخ نکاح کے الزام میں قید ی محمد جاوید کی خود کشی

منگل 17 مارچ 2015 12:44

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء)گوجرانوالہ کے سینٹرل جیل میں تنسیخ نکاح کے الزام میں قید محمد جاوید نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

لاش کے پاس سے ایک خط بھی ملا ہے جس کا متن ہے کہ اس کے سسرالیوں نے تنسیخ نکاح کا جھوٹا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔محمد جاوید لاہور کا رہائشی تھا اور اس کے خلاف تھانا سٹی حافظ آباد میں مقدمہ درج تھا، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔