کوئٹہ : صولت مررزا کی اہل خانہ سے مچھ جیل میں ملاقات، صولت مرزا اپنی وصیت کل لکھوائیں گے

منگل 17 مارچ 2015 12:31

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 17 مارچ 2015 ء) : مچھ جیل میں صولت مرزا نے اہل خانہ سے ملاقات کی جن میں صولت مرزا کی اہلیہ، ہمشیرہ، بیٹا اور بیٹی شامل تھے، جیل حکام کا کہنا ہے کہ اس موقع پر خواتین جزباتی نظر آئیں جبکہ صولت مرزا نے مطمئن ہو کر ملاقات کی اور بات چیت کرتے رہے، صولت مرزا نے اہل خانہ سے جیل کے وزیٹر روم میں جیل سپرنٹندنٹ کی نگرانی میں ملاقات کی، تاہم صولت مرزا آئندہ کل مجسٹریٹ کو اپنی وصیت لکھوائیں گے.