آسٹریلوی بولنگ بہت مضبوط ہے ‘ مقابلہ کرنے کیلئے مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہوگی ‘سرفراز احمد

منگل 17 مارچ 2015 12:03

آسٹریلوی بولنگ بہت مضبوط ہے ‘ مقابلہ کرنے کیلئے مثبت اور جارحانہ کرکٹ ..

ایڈیلیڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے کہاہے کہ آسٹریلوی بولنگ بہت مضبوط ہے جس کا مقابلہ کرنے کیلئے مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہوگی ایک انٹرویو میں سرفراز احمد نے کہا کہ کوارٹر فائنل میں کوئی بھی ٹیم فیورٹ نہیں اور اس دن جو ٹیم بھی اچھا کھیلی وہ کامیاب ہوگی۔انہوں نے کہاکہ آسٹریلیااور پاکستان کے میچ ہمیشہ سخت رہے ہیں چونکہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں حالیہ ٹیسٹ سیریز جیتی تھی لہذا پریشر آسٹریلیا پر ہوگا۔

سرفراز احمد کو جب یاد دلایا گیا کہ آسٹریلوی پیس اٹیک میں بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے مچل سٹارک، مچل جانسن اور جیمز فاکنر موجود ہیں تو انہوں نے اپنے لیفٹ آرم فاسٹ بولرز بھی یاد دلوا دئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھی محمد عرفان، راحت علی اور وہاب ریاض موجود ہیں جن کی بولنگ پر اچھی پریکٹس مل رہی ہے جہاں تک مچل اسٹارک کا تعلق ہے تو میں انہیں متحدہ عرب امارات میں ایک میچ میں کھیل چکا ہوں انہوں نے کہاکہ ہم میچ سے قبل اپنے ویڈیو اینالسٹ کی مدد سے آسٹریلوی بولرز کی ویڈیوز دیکھ رہے ہیں اور اسی کے مطابق تیاری کر رہے ہیں سرفراز احمد نے اعتراف کیا کہ آئرلینڈ کے خلاف میچ میں سنچری کے قریب آ کر وہ گھبراہٹ کا شکار ہوگئے تھے۔

’نائنٹیز میں آ کر میں نروس ہوگیا تھا تاہم عمر اکمل نے ہمت بندھائی اور میری سنچری ممکن بنانے کیلئے ایک اوور بلاک کیا۔

متعلقہ عنوان :