قومی ویمن جوڈو چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

منگل 17 مارچ 2015 11:36

قومی ویمن جوڈو چیمپئن شپ کل سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ۔2015ء) پاکستان جوڈو فیڈریشن کے زیراہتمام قومی ویمن جوڈو چیمپئن شپ کل بدھ سے شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل(ر) شجاعت علی رانا نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، فاٹا، اسلام آباد،پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخواہ شامل ہیں، منیجرز میٹنگ 17 مارچ کو ہوگی اور یہ چیمپئن شپ 23 مارچ تک جاری رہے گی۔