پنجاب ، سندھ کی جیلوں میں سزائے موت کے 12 مجرموں کو لٹکا دیا گیا
منگل 17 مارچ 2015 11:09
لاہور/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17مارچ2015ء) پنجاب اور سندھ کی جیلوں میں سزائے موت کے 12 مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، جھنگ میں تین ، کراچی دو ، ملتان ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور ڈیرہ غازی خان میں ایک ،ایک مجرم کو پھانسی دی گئی۔ کراچی کی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں افضل اور فیصل کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرموں نے دوران ڈکیتی عبد الجبار نامی شخص کو قتل کردیا تھا ۔
ملتان کی سنٹرل جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں میں سے ایک کو پھانسی دے دی گئی، مجرم ظفر اقبال نے 6 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا تھا جبکہ قتل کے مجرم وقار نذیر کو مدعی مقدمہ کے معاف کرنے پر اس کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا گیا ، مجرم وقار نذیر نے دوران ڈکیتی نوجوان کو قتل کر دیا تھا ۔(جاری ہے)
فیصل آباد سنٹرل جیل میں سزائے موت کے قیدی نواز کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم نواز نے 1992 میں مقصود اور منصور کو قتل کیا تھا ۔
جھنگ جیل میں بھی سزائے موت کے 3 قیدیوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم محمد شریف اور مبشر نے 1998 کو ٹیکسی ڈرائیورکو اغوا کے بعد قتل کر دیا تھا ۔ ڈیرہ غازی خان سنٹرل جیل میں مجرم اصغر علی کی پھانسی کی سزا پر عملدرآمد روک دیا گیا، مجرم نے 2000 میں گھریلو تنازع پر بھتیجے کو قتل کیا تھا۔ گوجرانوالہ سنٹرل جیل میں مجرم محمد اقبال کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم نے 1996 میں معمولی جھگڑے پر ایک شخص کو قتل کیا تھا ۔ میانوالی کی سنٹرل جیل میں 2 مجرموں کوپھانسی دے دی گئی ، مجرم ظفر اقبال نے 2003ء میں گھریلو تنازع پر والد کو قتل کیا ، مجرم رب نواز نے جھگڑے پر 2000 میں خاتون قتل کیا تھا ۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے دو مجرموں کو پھانسی دے دی گئی ، مجرم ندیم زمان اور محمد جاوید پر قتل کا الزام ثابت ہونے پر سزائے موت سنائی گئی تھی ۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بھی مجرم عامر رشید کو پھانسی دی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.