سندھ میں بڑے پیمانے پربیو روکریسی میں ردو بدل کی تیاریاں شروع،آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس، سندھ کے مختلف محکموں میں افسران کی تعیناتی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا

پیر 16 مارچ 2015 23:47

سندھ میں بڑے پیمانے پربیو روکریسی میں ردو بدل کی تیاریاں شروع،آصف علی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء) سندھ میں بڑے پیمانے پربیو روکریسی میں ردو بدل کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں ،سندھ کی بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے لئے پہلے بلاول ہاؤس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور بعدازاں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیرا علیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارات رات گئے اجلاس منعقد ہوا جس میں سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو،وزیر خزانہ سید مراد علی شاہ ،وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل انعام میمن اور وزیر صحت جام مہتاب ڈہر سمیت دیگر متعلقہ شخصیات نے شرکت کی جبکہ رکن قومی اسمبلی فریال تالپور بھی اجلاس میں موجود تھیں ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ کے مختلف محکموں میں افسران کی تعیناتی کے حوالے سے مختلف معاملات کا جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں ایم کیو ایم کے حوالے سے مختلف معاملات پر بھی غور کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سندھ حکومت کے متعدد امور پر غور کیا گیا توقع ہے کہ جلد ہی سندھ کی بیورو کریسی میں ردوبدل کے احکامات جاری کر دئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :