گزٹ آف پاکستان میں ایک صفحے پر اپنی تصویر کیوں چھاپی،سپیکر ایاز صادق چیئرمین ایس ای سی پی پر شدید برہمی کا اظہار،پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا افضل کو چیئرمین ایس ای سی پی ساتھ لے کر سپیکر چیمبر میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت

پیر 16 مارچ 2015 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) سپیکر سردار ایاز صادق کی چیئرمین سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پر شدید برہمی، گزٹ آف پاکستان(رپورٹ) میں ایک صفحے پر اپنی تصویر کیوں چھاپی، پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل کو چیئرمین ایس ای سی پی لے کر سپیکر چیمبر میں وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی گزٹ آف پاکستان ملا ہے، جس پر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی پورے صفحے پر تصویر چھپی ہوئی ہے۔

جس پر سپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ یہ اشتہاری پروگرام نہیں۔ انہوں نے پارلیمانی سیکرٹری خزانہ رانا محمد افضل کو کہا کہ( کل ) چیئرمین ایس ای سی پی کو میرے چیمبر میں لے کر آئیں، ایسی حرکت ناقابل قبول ہیں۔ اس کے بعد انہوں نے قومی اسمبلی کا اجلاس(کل) صبح ساڑھے دس بجے تک کیلئے ملتوی کردیا۔