جلاو گھیراو کرنے والے 24افراد کے خلاف مقدمہ درج،حکومتی رٹ پر کسی کو اثر انداز نہیں ہونے دینگے:شجاع خانزادہ

پیر 16 مارچ 2015 22:28

جلاو گھیراو کرنے والے 24افراد کے خلاف مقدمہ درج،حکومتی رٹ پر کسی کو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کا کہنا ہے کہ جلاو گھیراو کرنے والے 24افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے انہیں جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گااورکوئی حکومتی رٹ کو کوئی چیلنج نہیں کر سکتا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب شجاع خانزادہ کاکہنا تھا کہ یو حنا آباد میں جلاو گھیراو کرنے والے 24افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ثبوت کے طور پر ہمارے پاس ویڈیو فوٹیج موجود ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کی خلاف ورزی کی کسی کو اجازت نہیں دینگے اور حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔