صولت مرزا کے اہل خانہ آخری ملاقات کیلئے (کل) مچھ روانہ ہوگی ،ہمیں اطلاعات ملی ہیں ہماری صولت مرزا سے براہ راست ملاقات نہیں ،ویڈیو لنک پر بات کرائی جائیگی ،بیگم صولت مرزا

پیر 16 مارچ 2015 21:27

صولت مرزا کے اہل خانہ آخری ملاقات کیلئے (کل) مچھ روانہ ہوگی ،ہمیں اطلاعات ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء) کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل میں سزائے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کے اہل خانہ ان سے ملاقات کے لیے کل منگل کو علی الصبح مچھ جیل روانہ ہوں گے ۔ جہاں اس سے آخری ملاقات کرائی جائے گی ۔ صولت مرزا کو پھانسی 19 مارچ کو دی جائے گی ۔ قبل ازیں صولت مرزا کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ منگل کو سپریم کورٹ صولت مرزا کی پھانسی کی نظر ثانی کی اپیل کی سماعت کرے گا ۔

ہم چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس کیس کا جائزہ لیں اور قانون کے مطابق اس پر فیصلہ جاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چیف جسٹس سے امید ہے کہ وہ ہمیں انصاف دلائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اہلخانہ کی تعداد 70 سے زائد ہے ۔ بلوچستان کے حالات خراب ہیں ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی خدشات ہیں ، جس کے باعث ہمیں مچھ جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

انہوں نے صدر ، وزیر اعظم ، آرمی چیف اور وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی کہ صولت مرزا کو کراچی منتقل کیا جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ ہماری صولت مرزا سے براہ راست ملاقات نہیں کرائی جائے گی اور ویڈیو لنک پر اس سے بات کرائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ناانصافی کے مترادف ہے ۔ انہوں نے بیگم شاہد حامد سے بھی اپیل کی کہ وہ خدارا میڈیا کے سامنے آئیں اور اصل حقائق سے قوم کو آگاہ کریں تاکہ میرا شوہر پھانسی چڑھنے سے بچ سکے ۔