لاہور میں دہشتگردی اور زندہ جلائے جانے کے واقعات قابل مذمت ہیں، یہ حکومتی نا اہلی ہے، قانون کی حکمرانی نظر نہیں آتی، سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگز پر پابندی عائد ہونی چاہیے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 16 مارچ 2015 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ لاہور میں دہشت گردی اور زندہ جلانے والے واقعات دونوں قابل مذمت ہیں، یہ حکومت کی نا اہلی اور نالائقی ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی نظر نیہں آتی، ہمارا معاشرہ جنگلی معاشرہ بن چکا ہے، جن سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں ان پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔

وہ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور میں دہشت گردی کا واقعہ قابل مذمت ہے لیکن قانون کو ہاتھ میں نہیں لانا چاہیے تھا، دو افراد زندہ جلایا گیا یہ بھی قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں دو حافظوں کو زندہ جلایا گیا تھا ،لوگ ان کی ویڈیو بنا رہے تھے، اس واقعے کے بعد میری رائے تو یہی ہے کہ ہمارا معاشرہ جنگلی معاشرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں سب سفارشی بھرتی ہوئے ہیں، میرٹ پر اگر ان کی بھرتیاں ہوتیں تو یہ واقعہ پیش نہ آتا، ان کی آنکھوں کے سامنے لوگوں کو زندہ جلایا گیا ہے، انہیں طاقت استعمال کرنا چاہیے تھی اور لوگوں کو بچانا چاہیے تھا۔ ایک سوال ے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ ہیں ان پر پابندی عائد ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :