Live Updates

تحریک انصاف کا حلقہ این اے 246سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ ، عمران خان امیدوار کے نام کا جلد اعلان کرینگے

پیر 16 مارچ 2015 20:48

تحریک انصاف کا حلقہ این اے 246سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ ، عمران ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف نے حلقہ این اے 246سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا، عمران خان امیدوار کے نام کا جلد اعلان کریں گے۔

(جاری ہے)

پیر کو پاکستان تحریک انصاف نے نبیل گبول کے مستعفی ہونے کے بعد حلقہ این اے 246کراچی میں ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیاہے، جس کے لئے چیئرمین عمران خان جلد اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ این اے 246کی نشست نبیل گبول کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات