متحدہ قومی موومنٹ کیخلاف کیس کی پیروی نہ کرنے پر عمران خان پر 50 ہزار جرمانہ
پیر 16 مارچ 2015 20:11
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان کے خلاف ہرجانے کے کیس میں عدم پیشی پر عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا ۔ پیر کو مذکورہ کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے مشرف اظہر ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
اس سے قبل عدالت نے عمران خان کو ذاتی طور پرپیش ہونے یا اپنے وکیل کے ذریعے جواب داخل کرنے کا حکم دیا تھا۔ سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل نے عدالت سے حکم واپس لینے کی درخواست کی جس پر عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس شفیع صدیقی نے وکالت نامہ منظور کرتے ہوئے عمران خان پر 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا ، ساتھ ہی آئندہ سماعت پر انھیں پیش ہونے اور جواب داخل کرنے کا بھی حکم دیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.