چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور یواے ای کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد ثانی کامسلح افواج کے درمیان تعاون اور مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 16 مارچ 2015 19:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود اور متحدہ عرب امارات کی فوج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد ثانی نے دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون اور مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود سے متحدہ عرب کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد ثانی الرمیتی نے ملاقات کی۔

اس دوران پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کی صورتحال بھی زیر غور آئی۔ لیفٹیننٹ جنرل حماد محمد ثانی الرمیتی ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی کر رہے تھے، ان کا دورہ دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون اور خوشگوار تعلقات کے فروغ کیلئے دوطرفہ اقدامات کا حصہ ہے۔