قومی اسمبلی کا 20 واں اجلاس 27 مارچ تک جاری رہے گا، قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ، رواں اجلاس میں وقفہ سوالات ، توجہ دلاؤ نوٹس اور تحاریک التواء پر بحث کے علاوہ قانون سازی بھی کی جائے گی

پیر 16 مارچ 2015 19:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں قومی اسمبلی کے 20 ویں اجلاس کا ایجنڈا طے کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ یہ اجلاس 27 مارچ تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی میں منعقد ہوا جس میں 20 ویں سیشن کا ایجنڈا تیار کیا گیا ، فیصلہ کیا گیا کہ یہ اجلاس 27 مارچ تک جاری رہے گاجس میں وقفہ سوالات ، توجہ دلاؤ نوٹس اور تحاریک التواء پر بحث کے علاوہ قانون سازی بھی کی جائے گی ، اجلاس میں وفاقی وزیر گورنر گلگت برجیس طاہر ، پارلیمانی امور کے وزیر مملکت آفتاب شیخ ، وزیر مملکت جام کمال ، ایم این اے شائستہ پرویز ، شہاب الدین ، سید نوید قمر ، اقبال محمد علی ، شیخ صلاح الدین ، مولانا محمد خان شیرانی اور غازی گلاب جمال نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :