حکومت نے ائیر وائس مارشل محمد سلمان کو ائیرمارشل کے عہدے پر ترقی دے دی

پیر 16 مارچ 2015 18:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء) حکومت پاکستان نے ائیر وائس مارشلمحمدسلمان کو ائیر مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔ ائیر مارشل محمدسلمان نے پاکستان ائیر فورس میں ستمبر1982 میں انجینئرنگ برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔پنے کیرئیر کے دوران وہ ملٹری ٹریننگ ونگ ،پی اے ایف اکیڈمی،رسالپور اور انجنئیرنگ ونگ پی اے ا یف بیس رفیقی کے آفیسر کمانڈنگ بھی رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آپ ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں ڈپٹی ڈائریکٹر(انجنئیرنگ گروپ)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔اس کے علاوہ آپ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں بطورڈائیریکٹرانجنئیر نگ سروسز،مینجنگ ڈائریکٹر،میراج ری بلڈ فیکٹری پاکستان ائیرو ناٹیکل کمپلیلکس کامرہ اور اسسٹنٹ چیف آف ائیر سٹاف ( ائیرکرافٹ انجینئرنگ ) خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔آپ آجکل ائیرہیڈکوارٹرزاسلام آبادمیں ڈپٹی چیف آف ائیر سٹاف ( انجنئیرنگ)کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ۔