کچھ سازشی عناصر کاشغر روٹ کی تبدیلی بارے من گھڑت افواہیں پھیلا رہے ہیں ،احسن اقبال،روٹ کی تبدیلی سے ملک ترقی کی راہ پر کامزن ہو جائیگا،کسی صوبے کی حق طلبی نہیں ہوگی، لواری ٹنل کودوسال کے اندر مکمل کیاجائیگا،وفاقی وزیر کی پریس بریفنگ

پیر 16 مارچ 2015 18:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کچھ سازشی عناصر کاشغر روٹ کی تبدیلی کے حوالے سے من گھڑت افواہیں پھیلا رہے ہیں اس روٹ کی تبدیلی سے ملک ترقی کی راہ پر کامزن ہو جائے گا۔سول سیکرٹریٹ پشاور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقی منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کی خاطر تمام سیاسی جماعتوں کو اختلافات بھلا کر متحد ہونا پڑے گا کیونکہ اگر ابھی سے بہتر منصوبہ بندی نہیں کی گئی تو آنے ولے وقتوں میں بجلی کے ساتھ ساتھ پانی کے بحران کا بھی سامنا کرنے پڑے گا دیا میر بھاشا ڈیم کے حوالے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ دیا میر بھاشا ڈیم کے منصوبے کوہر حال میں مکمل کریں گے ۔

(جاری ہے)

اس منصوبے کی تکمیل کے لئے وسائل کی کمی کوپوراکرنے کیلئے ہرممکن قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے خصوصی ہدایات کی ہے کہ تمام صوبوں کی ضروریات پوری کی جائے، لواری ٹنل کودوسال کے اندر ہی مکمل کیاجائیگا،ملک کی ترقی کے لئے پرسودہ نظام کاخاتمہ ضروری ہے ،سول سروسز میں اصلاحات کی ضرورت ہے،اس لئے ترقی سنیارٹی کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر ہوگی،نیشنل ایکشن پلان کے تحت دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کوشاں ہیں،ویژن 2025 پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ ویژن 2025 صرف مسلم لیگ (ن)کا نہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا ویژن ہے جس سے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :