حکومت خسارے میں جانے والے قومی اداروں کی تنظیم نو کا عمل فورا شروع کرے ‘ لاہور چیمبر
پیر 16 مارچ 2015 17:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ خسارے میں جانے والے قومی اداروں کی تنظیم نو کا عمل فورا شروع کرے کیونکہ اس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان ہورہا ہے، حکومت کی جانب سے پی آئی اے کی بحالی کے عمل میں دلچسپی لینا بہت خوش آئند ہے کیونکہ اس سے نہ صرف یہ قومی ادارہ اپنے پیروں پر دوبارہ کھڑا ہوگابلکہ سرمایہ کاروں کو بھی اچھا پیغام ملے گا، حکومت کو چاہیے کہ پی آئی اے کی طرز پر دیگر قومی اداروں کی بحالی کے لیے بھی حکمت عملی وضع کرے۔
ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اعجاز اے ممتاز نے کہا کہ اگرچہ پی آئی اے اور پاکستان ریلوے کی صورتحال بتدریج بہتر ہورہی ہے لیکن بقیہ اداروں کی کارکردگی مایوس کن ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی وجہ سے قومی خزانے کو سالانہ اندازاً چھ سو ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے لہذا حکومت یا تو انہیں منافع بخش بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے یا پھر نجکاری کی تجویز پر غور کرے۔
لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور جاپان جیسے ترقی یافتہ ممالک کے قومی اداروں کی ترقی میں نجی شعبہ اہم کردار ادا کررہا ہے لہذا ان اداروں کی بحالی کے لیے ہمیں بھی ایسا ہی کرنا ہوگاتاکہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح ہمارے قومی ادارے بھی خزانے پر بوجھ بننے کے بجائے ملک کی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کریں۔ اعجاز اے ممتاز نے ماہرین اور نجی شعبے کے نمائندوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی پیش کی جو پبلک سیکٹر انٹرپرائزز کی بحالی کے لیے لائحہ عمل مرتب کرے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ادارے نہ صرف معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی ہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کا روزگار بھی ان سے وابستہ ہے لہذا ان کی بحالی کے لیے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.