پشاورہائیکورٹ کے دوججز نے اپنے عہدوں کاحلف اٹھالیا

پیر 16 مارچ 2015 17:09

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل نے پیر کے روز پشاور ہائی کورٹ کے دو ایڈیشنل ججز سے مستقل ججوں کی حیثیت سے انکے عہدوں کا حلف لیا ۔

(جاری ہے)

حلف اُٹھانے والے ججوں میں جسٹس محمد داؤد خان اورجسٹس سید آفسر شاہ شامل تھے ۔ حلف برادری کی تقریب پشاور ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان ، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج پشاور ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر، جنرل سیکرٹری اور کابینہ کے اراکین سمیت سینئر وکلاء نے شرکت کی۔