لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے پٹواری کو زد و کوب کرنے پر سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا

پیر 16 مارچ 2015 17:04

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) لینڈ ڈائریکٹوریٹ کے پٹواری محمد آصف کو لہراسب ولد محمد ریاست سکنہ موضع نون سیکٹرI-17و دیگر دو افراد کی طرف سے زدو کوب کرنے ،گالیاں اور دھمکیاں دینے سمیت غیر اخلاقی و غیر قانونی کام کروانے پر مجبور کرنے کے خلاف ملازمین نے کام روک دیا اور سی ڈی اے ملازم کو زدوکوب کرنے و سرکاری کام میں مداخلت کرنے پر سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) نے آج مرکزی یونین آفس میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ،سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسیٰن نے چیف کمشنر اسلام آباد ،ایس ایس پی اور چیئرمین سی ڈی اے محمد معروف افضل سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کر کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور ملازمین کو تحفظ فراہم کیا جائے ،اجلاس میں 23مارچ پروگرام کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کو پابند کرے گی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری طرح ادا کریں کیونکہ 23مارچ کے پروگرام میں دیگر ممالک کے سربراہان بطور مہمان شرکت کر رہے ہیں اس لیے بحیثیت میزبان سی ڈی اے ملازمین اسلام آباد میں منعقد ہونے والی پریڈ کے سلسلے میں اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے محنت سے کام کریں اور چھٹی والے دن بھی ملک کی خاطر قربانی دے کر بہتر سے بہتر انتظامات کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔

متعلقہ عنوان :