وزیر اعظم نے لاہور کراچی موٹر وے منصوبے کا افتتاح کر کے ملک کی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے،چوہدری طارق محمود باجوہ

پیر 16 مارچ 2015 16:54

صفدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے لاہور کراچی موٹر وے منصوبے کا افتتاح کر کے ملک کی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔اس علاوہ دیگر میگا پرو جیکٹ کا آغاز ہو چکا ہے ۔ان قریب ہمارا ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھرا ہو جائے گا ۔وزیر اعطم نے چیئر مین سینٹ رضا ربانی کو منتخب کر کے میثاق جمہوریت پر عملدرآمد کو یقینی بنایا۔

ان خیالات کا اظہار ایم پی اے چوہدری طارق محمود باجوہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے کراچی موٹر وے منصوبے کا افتتاح کر کے ملک کی ترقی کی بنیاد رکھ دی ہے ۔موٹر ویز کا جھال ملک بھر میں بچھایا جائے گا۔اس جدید شاہراتی نیٹ ورک سے ملکی معیشت کو ترقی ملے گی اور اس سے ملک میں روز گاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے ا ور اس کے علاوہ ملک میں لوڈشیدنگ کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

کوئلے،سولر،ہائیڈل ، ایل این جی اور ہوا کے ذریعے بجلی پیدا کر نے جیسے میگا پر وجیکٹ پر کام کا آغا ز ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف صوبے کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔حقیقی معنوں میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف ہی ملکی مسائل حل کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ مما لک صف میں کھڑا ہوگا

متعلقہ عنوان :