حامد سعید کاظمی کی جانب سے اعظم خان سواتی کیخلاف دائر ہتک عزت کیس کی سماعت جج کی عدم حاضری کے باعث نہ ہوسکی

اگلی سماعت چھ اپریل کو ہوگی

پیر 16 مارچ 2015 16:50

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) سابق وزیر برائے مذہبی امور حامد سعید کاظمی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کیخلاف دائر ہتک عزت کیس کی سماعت جج کی عدم حاضری کے باعث نہ ہوسکی ۔

(جاری ہے)

گزشتہ دن ایڈیشنل سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں اعظم خان سواتی کی جانب سے وکیل مصباح المصطفی جبکہ حامد سعید کاظمی کی جانب سے وکیل میاں خالد حبیب الہٰی پیش ہوئے اگلی سماعت چھ اپریل کو ہوگی

متعلقہ عنوان :