یوحنا آباد چرچ حملے کے بعد محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ کی مسیحی برادری کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کو ہدایت

پیر 16 مارچ 2015 16:48

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) یوحنا آباد چرچ حملے کے بعد محکمہ داخلہ خیبر پختونخواہ کی مسیحی برادری کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے انتظامیہ کو ہدایت۔

(جاری ہے)

پیر کے روز محکمہ داخلہ کے پی کے کی جانب سے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ مسیحی برادری کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے انتطامات کئے جائیں اور اس حوالے سے صوبے بھر میں تمام مسیحی سکولوں‘ چرچز‘ مسیحی برادری کی اہم عمارتوں کو اضافی سیکیورٹی فراہم کی جائے۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز صوبہ پنجاب کے دارالحکومت میں لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں 2 گرجا گھروں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوئے اور 70 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :