وزار ت خزانہ نے مالی سال 2015-2016کے لئے بجٹ کی تیاری کا کام تیز کر دیا

پیر 16 مارچ 2015 16:46

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) وزار ت خزانہ نے مالی سال 2015-2016کے لئے بجٹ کی تیاری کا کام تیز کر دیا ،تمام متعلقہ محکموں کو بجٹ تجاویز مارچ کے اخر تک دینے کی ہدایت کر دی ، ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لئے بھی اقدامات کئے جائیں گے وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے لئے بجٹ کی تیاری کا کام تیزی سے جاری ہے بجٹ میں ملک میں جاری اہم منصوبوں کے لئے رقم مختص کرنے کے ساتھ ساتھ نئے منصوبوں کے لئے بھی بجٹ رکھا جائے گا اس سلسلے میں وزارت خزانہ نے تمام اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی بجٹ تجاؤیز مارچ کے اخر تک وزارت خزانہ کو ارسال کردیں دوسری جانب ایف بی آر حکام نے بھی اگلے مالی سال کے لئے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں متعلقہ سٹیک ہولڈروں سے تجاویز طلب کی ہے جبکہ ملکی محصولات میں اضافے کے لئے ایف بی آرنے بھی ٹیکس اصلاحات پر کام مکمل کر کے اسے وزارت خزانہ کو ارسال کر دیا ہے جس میں ٹیکس نیٹ کو مذید وسعت دینے کے بارے میں ٹیکس اصلاحات کمیشن کی رپورٹ پر بھی اقدامات کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :