کراچی میں سانحہ یو حنا آباد کے خلاف یوم سوگ منایا گیا

پیر 16 مارچ 2015 16:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) کراچی میں سانحہ یو حنا آباد کے خلاف یوم سوگ منایا گیا چرچوں اور مشنری سکولوں کی سکیورٹی میں اضافہ ، سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا نے یوم سیاہ منایا۔کراچی سانحہ یوحنا آباد کے بعد کراچی میں یوم سوگ منایا گیا ہے ، کراچی میں مشنری تعلیمی ادارے بند رہے ، چرچوں اور مشنری سکولوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

یوحنا آباد لاہور میں دو چرچوں کے باہر بم دھماکوں پریوم سوگ کا اعلان کیا گیا تھا۔ یوم سوگ کے موقع پر شہر کے مشنری اسکول اور کالج بند رہے۔ چرچوں اور مشینری سکولوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی ۔ حساس مقامات پر پولیس اور رینجرز کا گشت دب بھر جاری رہا۔دوسری جانب سندھ بار کونسل کی اپیل پر وکلا یوم سیاہ منایا۔ وکلا بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر عدالتوں میں پیش ہوئے۔

متعلقہ عنوان :