ہارون آباد، قتل کا بدلہ لینے کیلئے ایک آدمی کو زندہ جلا دیا گیا، قاتلوں نے خود گرفتاری دیدی
پیر 16 مارچ 2015 16:39
ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) نواحی گاؤں277ایچ آر میں مبینہ طور پر قتل کا بدلہ لینے کے لئے ایک آدمی کو زندہ جلا دیا تین آدمیوں نے خود ہی گرفتاری دے دی تفصیل کے مطا بق رزاق نامی شخص نے تھانہ فورٹ عباس میں درخواست دی ہے کہ وہ نواحی گاؤں چک نمبر 277ایچ آر کا رہائشی ہے بشیر میرا سمدھی تھا میری بیٹی نازیہ پروین کی شادی رضوان ولد بشیر سے ہو ئی تھی رضوان نے تقر یبا تین ماہ قبل اپنے گھر میں شاہد جاوید کو قتل کر دیا تھا رضوان داماد اس قتل کے مقدمہ میں چالان عدالت ہو چکا ہے میری بیٹی نازیہ اب میرے پاس رہائش پذیر ہے اور بشیر اکیلا اپنے گھر رہائش پذیر تھا اور اس کے جسم کے دائیں سائیڈ فالج کے مرض کی وجہ سے کمزور تھی شاہد کے رشتے داران کو شاہد جاوید کے قتل کا بہت رنج تھا گزشتہ شام بشیر میرے گھر سے کھا نا کھا کر اپنے گھر چلا گیا تقریبا آٹھ بجے کے قر یب بشیر کی شور واویلا کی آواز سن کر ارشاد بیٹا اور ایک بشیر نا می آدمی بشیر کے مکان پر پہنچے تو دیکھا کہ بشیر کے بستر اور چار پائی کو آگ لگی ہو ئی ہے ہم نے پانی ڈل کر آگ بجھائی بشیر کا سارا جسم جھلس چکا تھا اور دائیں کان سے خون بہہ رہا تھا بشیر زیادہ جھلس جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا بشیر احمد کو مخالفین نے شاہد جاوید کے قتل کے رنجش کی وجہ سے قتل کیا ہے فورٹ عباس تھانہ نے نعش کو اپنے قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا جبکہ جو ملزمان نا مزد کیے گئے ہیں وہ خود ہی تھانہ فورٹ عباس میں آکر گرفتاری دے دی اور اپنے موقف میں کہا کہ ہم بے گناہ ہیں ہمارا اس معاملے میں کو ئی عمل دخل نہیں ہے مزید کاروائی کے لئے پو لیس مصروف تفتیش ہے مزید اصل حقائق پولیس تفتیش کے بعد سامنے آسکیں گے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.