چھ سال کے دوران ہیلتھ سیکٹر کے بجٹ میں مسلسل ریکارڈاضافہ کیا گیا ہے‘ مجتبیٰ شجاع الرحمن

پیر 16 مارچ 2015 16:37

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) وزیرایکسائز و ٹیکسیشن، خزانہ و قانون پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہاہے کہ صوبائی حکومت نے ملینیم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے شعبہ صحت اور تعلیم کے لئے ریکارڈ فنڈز فراہم کئے ہیں جبکہ ترقی پذیر اضلاع خصوصا جنوبی پنجاب کے علاقوں کے لئے موبائل ہیلتھ یونٹس فراہم کئے جائیں گے، ہیلتھ سیکٹر ریفارمز روڈ میپ کے تحت بنیادی مراکز صحت میں بھی چوبیس گھنٹے صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، ہیلتھ انشورنس کارڈ کی بدولت کم آمدنی والے افراد سرکاری ہسپتالوں کے علاوہ بہترین نجی طبی اداروں میں بھی علاج کی مفت سہولت حاصل کر سکیں گے،پولیو کے علاوہ حفاظتی ٹیکوں کی مہم کے دوان بچوں کو9 مہلک بیماریوں ،ٹی بی،پولیو خناق ،کالی کھانسی،تشنج،ہیپا ٹائٹس،گردن توڑ بخار، نمونیہ اور خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے ہیلتھ سنٹرز،ہسپتالوں اور موبائل ٹیموں کے ذریعے بلا معاضہ لگائے جا تے ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ عام آدمی کو صحت کی سٹیٹ آف دی آرٹ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کررہی ہے اور گزشتہ چھ سال کے دوران ہیلتھ سیکٹر کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کم وسیلہ افراد کوطبی سہولیات و ادویات کی بلا معاوضہ فراہمی کے لئے8ارب 75 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں جبکہ گردے کے مریضوں کے لئے ڈائلسز کی سہولت برقرار رکھتے ہوئے گزشتہ سال کی نسبت دگنا بجٹ 60 کروڑ روپے فراہم کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماں اور بچوں خصوصاً نوزائیدگان کی صحت اور انہیں جدید طبی سہولتیں دینے کے لئے مختلف ڈونر اداروں کے تعاون سے کئی منصوبوں کا آغاز کیا ہے اور نوزائیدہ بچوں کوطبی سہولیات وادویات کے لیے 1.80۔ارب رو پے کے فنڈز فراہم کئے گے۔ انہوں نے کہا کہبڑھتی ہوئی آبادی سے کئی سماجی مسائل پیدا ہورہے ہیں اسی لئے حکومت نے عوام کو پاپولیشن ویلفیئر پروگرامز سے آگاہی اور مستفید ہونے کے لئے صوبہ میں 15 سو فیملی ویلفیئر سنٹرز ، 117 موبائل سروس یونٹس، 118 فیملی ہیلتھ کلینک، 1456 سوشل موبلائزرزودیگر سہولیات کی خدمات فراہم کی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :