کراچی : پولیو مہم ، کراچی پولیس چیف کا محکمہ داخلہ سندھ کو خط ارسال

پیر 16 مارچ 2015 15:38

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : کراچی میں پولیس کے اعلی افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کے تمام ڈی جیز اور ضلعی ایس ایس پیز نے بھی شر کت کی. اجلاس میں شہر کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

(جاری ہے)

کراچی پولیس چیف نے کراچی میں ہونے والی پولیو مہم کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر محکمہ داخلہ سندھ کو ایک خط ارسال کیا جس میں یہ درخواست کی گئی کہ 16 سے 23 مارچ تک شہر بھر میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے، علاوہ ازیں اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ مساجد ، گرجاا گھروں اور بالخصوص پبلک جگہوں مثلاً پارکس، شاپنگ مالز اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے.

متعلقہ عنوان :