سانحہ لاہور دہشت گردوں کے ہمدردوں کے خلاف بروقت موٴثر اقدامات میں کمی کا نتیجہ ہے ،ملک محمد افضل کھوکھر

پیر 16 مارچ 2015 15:14

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) ایم این اے ملک محمد افضل کھوکھر نے کہا کہ سانحہ لاہور دہشت گردوں کے ہمدردوں کے خلاف بروقت موٴثر اقدامات میں کمی کا نتیجہ ہے ۔جب تک دہشت گردوں کے معاونین اور کالعدم تنظیموں کے گرد گھیرا تنگ نہیں کیا جاتا ۔دہشت گردی پر قابو پانا ممکن نہیں ۔وہ ان خیالات کا اظہار کرسچن کمیونٹی کے وفد سے ملاقات میں کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مسیحی برداری کے تحفظات کو ہر حال میں دور کرے گی ۔

(جاری ہے)

مسیحیوں کی پاکستان کے قیام میں قربانیاں نظر انداز نہیں کرسکتے ۔دہشت گردوں کو واصل جہنم کرکے دم لیں گے ۔پر امن پاکستان کیلئے مسیحیوں کو ساتھ لیکر چلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں پر حملہ ملکی ساکھ پر وار اور مذہبی تعصب کو ہوا دینے کی گہری سازش ہے ۔لیکن قوم متحد ہوکر شرپسند اور ملک دشمن عناصر کے عزائم خاک میں ملا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے اپنی جانیں دیکر بڑے مالی نقصان سے بچایا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اقلیتوں پر حملے قوم کو لڑانے کی سازش ہیں ۔حکومت کی اولین ترجیح قیام امن ہے ۔دشمن کامیاب نہیں ہوگا ۔قوم متحد ہے

متعلقہ عنوان :