سانحہ لاہور میں چرچوں کے باہر ہونیوالے خودکش دھماکوں کیخلاف فیصل آباد میں مختلف مسیحی تنظیموں کے مظاہرے، حکومت کے نعرے بازی ،جگہ جگہ ٹریفک بلاک اور موٹروے کو بند کردیا گیا

سانحہ کے خلاف مذہبی ،سیاسی اور دیگر تنظیمیوں کی جانب سے اظہار افسوس اور مزاحمت کا سلسلہ جاری

پیر 16 مارچ 2015 15:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سانحہ لاہور میں چرچوں کے باہر ہونیوالے خودکش دھماکوں کیخلاف فیصل آباد میں مختلف مسیحی تنظیموں کے مظاہرے، حکومت کے نعرے بازی ،جگہ جگہ ٹریفک بلاک اور موٹروے کو بند کردیا گیا،سانحہ کے خلاف مذہبی ،سیاسی اور دیگر تنظیمیوں کی جانب سے اظہار افسوس اور مزاحمت کا سلسلہ جاری، اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔

16مارچ۔2015ء کیمطابق لاہور میں ہونیوالے المناک واقعہ کے بعد مسیحی تنظیمیں سڑکوں پر نکل آئیں اورسرگودھا روڈ انٹر چینج سے موٹروے کو بند کردیاجبکہ ضلع کونسل چوک میں درجنوں افراد نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے حکومت اوردہشتگردی کیخلاف نعرے بازی کی مظاہرین میں شامل بعض افراد نے عدالتوں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے،علاوہ ازیں ملت چوک میں مسیحی تنظیم نے سڑک بند کرکے احتجاج کیااور گزرنیوالے رکشہ کو روک کر ڈرائیور کی دھنائی کردی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابوپالیا۔

(جاری ہے)

جبکہ اس موقع پر مختلف مسیحی تنظیموں تھولک چرچ فادر خالد رشیدعاصی، فادر افتخار مون ، فادر خالد مختار ، آل پاکستان مینارٹیز الائنس اکمل بھٹی ، اقلیتی ونگ تحریک انصاف جارج کلیمینٹ، سماجی تنظم لیب ، کرسچن یوتھآف پاکستان عمانوئیل اسد ودیگرنے یوحنا آباد کے کاتھولک چرچ اور کرائسٹ چرچ پر خودکش حملوں کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا کہ ہم محرومین کے لئے مغفرت اور زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ،تنہائی افسوس کے ساتھ اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلقہ انتخاب میں اقلیتں اور ان کی عبادت گاہیں اسقدر غیر محفوظ ہیں اور حفاظتی اقدامات کے ناقص ہونے کی وجہ کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں ہیں ہم تمام دہشتگردوں ان کے مربیوں اوران کے ذہن سے اتقاق کرنے والوں کے گناونے اعمال کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور حکومت پنجاب مطالبہ کرتے ہیں کہ جو لوگ دہشتگردوں کے حامی ، مربی اور دہشتگرد مدرسوں کی بے جا تائید کرتے ہیں اور ان کے خلاف حکومت کھل کر اپنا موقف ظاہرکرے بہت لیت ولعل سے کام لیتے ہوئے حکومت درپردہ دہشتگردوں کی حمایت کرتی ہے کیونکہ وہ ہمیشہ دینی جماعتوں کے خوف مبتلا رہتی ہے ہم ان تمام تنظیموں اداروں اور افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مسیحی قوم کیساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے پاکستانی مسیحی پاکستان کی تمام سول سوسائٹی اور انسانیت سے پیار کرنے والے کے ساتھ مل کر اس سانحہ پر اپنے گہرے غم اور غصے کا اظہار کرتی ہیں ہم افواج پاکستان کے مشن ضرب عضب کی پرزور حمایت کرتے ہیں اور استدعا کرتے ہیں کہ مسیحی قوم اور دیگر اقلیتوں کے ساتھ ہونے والی دہشتگردی کا تدارک کریجماعت اسلامی کے راہنماؤں سردار ظفر حسین خان ایڈووکیٹ ، راناوسیم احمد ایڈووکیٹ،انجینئر عظیم رندھاوا ، زمان خان نیازی،انجم اقبال بٹ، شیخ محمد مشتاق،رانا عبد الوحید ،پیر کریم اللہ شاہ ،رائے اکرم کھرل،غلام عباس خان نے لاہو میں ہونے والے افسوس ناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعہ کے رد عمل میں دو بے گناہ مشتبہ فراد کو زندہ جلا دینا کسی المیہ سے کم نہیں،یہ اکثریت یا اقلیت کا معاملہ نہیں بلکہ بطور قوم ہم اس ظلم کا شکار ہیں اس لئے اسے اقلیت کا معاملہ قرار دے کر اصل دشمنوں سے توجہ نہیں ہٹانے دی جائیگی، پاکستانی قوم تو گزشتہ دس سال سے دہشت گردی کی آگ میں سلگ رہی ہے اور اس پرائی جنگ میں پچاس ہزار سے زائد بے گناہ موت کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں مگر قوم نے ہمیشہ صبر سے کام لیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی ہر کارروائی کی کڑیاں بھارت اور امریکہ سے جا کر ملتی ہیں۔ دہشت گرد بیرونی امداد حاصل کرکے پاکستان کے امن کو سبوتاژکرنا چاہتے ہیں مگر حکمران امریکہ اور بھارت کا نام لینے سے ڈرتے ہیں، ا نسانیت کے قاتل کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :