افغانستان میں نیٹو کا ڈرون حملہ ،پاکستانی طالبان کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک

پیر 16 مارچ 2015 14:46

افغانستان میں نیٹو کا ڈرون حملہ ،پاکستانی طالبان کمانڈر سمیت 6 جنگجو ..

کابل (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار میں اتحادی افواج کے ڈرون حملے میں پاکستانی طالبان کمانڈر سمیت 6 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پیر کو افغان میڈیا کے مطابق صوبائی پولیس چیف کے ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ ضلع لالپور میں کیا گیا جہاں ڈرون طیارے نے شدت پسندوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا ۔

حملے میں پاکستانی طالبان کمانڈر نذر آفریدی سمیت 6 جنگجو مارے گئے ۔صوبائی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں شہریوں کا کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔واضح رہے کہ امریکہ کی قیادت میں نیٹو فورسز پاک افغان سرحدی علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو ڈرون حملوں کے ذریعے نشانہ بناتی ہیں جس میں ابتک متعدد جنگجو مارے جاچکے ہیں۔