Live Updates

اپنے مدمقابل سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین کا الیکشن لڑنے والے شبلی فراز اور پی ٹی آئی کے دیگر سینیٹرزکے ذریعے کوشش کرونگا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آ جائے‘آئین یا سینٹ کے رول آف بزنس میں یہ شرط نہیں کہ سینٹ کا چیئر مین یا ڈپٹی چیئرمین اپنی سیاسی جماعت کے منصب سے مستعفی ہو ‘خود کو نیوٹرل رکھنے کیلئے جے یو آئی (ف) کی مرکزی سیکرٹری شپ کے اختیارات اپنی جماعت کے کسی ڈپٹی سیکرٹری کے سپرد کر دوں گا‘ سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری کی اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلیفونک بات چیت

پیر 16 مارچ 2015 14:46

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ اپنے مدمقابل سینٹ کے ڈپٹی چیئر مین کا الیکشن لڑنے والے سینٹر شبلی فراز اور پی ٹی آئی کے دیگر سینٹرز کے ذریعے کوشش کروں گا کہ تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آ جائے‘آئین یا سینٹ کے رول آف بزنس میں یہ شرط نہیں کہ سینٹ کا چیئر مین یا ڈپٹی چیئرمین اپنی سیاسی جماعت کے منصب سے مستعفی ہو تاہم خود کو نیوٹرل رکھنے کیلئے جے یو آئی ف کی مرکزی سیکرٹری شپ کے اختیارات اپنی جماعت کے کسی ڈپٹی سیکرٹری کے سپرد کر دوں گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا حیدری نے کہا کہ عوام سے ووٹ لیکر بھی اگر پارلیمانی ا داروں سے دور رہا جائے گا تو ایک طرف عوام کا اعتماد ختم ہو گا جبکہ دوسری طرف ادارے بھی کمزور ہوں گے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی اداروں سے باہر رہنے والوں کا اخر کار واپس ہی آنا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی جماعتوں میں میچورٹی آگئی ہے دہشت گردی کے خلاف جنگ ہو ،کراچی میں قیام امن ہو یا سینٹ کی قیادت کا مسئلہ تمام مسائل متفقہ طور پر طے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں چرچوں پر حملہ دہشت گردوں کا ردعمل ہے جو مذید بھی ہو سکتا ہے لیکن آخر کار پاکستان کی سیاسی جماعتیں ملکر دہشت گردی کے خلاف جنگ ہر صورت جیتیں گے اور عوام کو امن و امان والا پاکستان ملے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات