وہاڑی : گرلز کالج کے قریب سے دو برقعہ پوش افراد کو گرفتار کر لیا گیا، اسلحہ بر آمد

پیر 16 مارچ 2015 14:45

وہاڑی : گرلز کالج کے قریب سے دو برقعہ پوش افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ..

وہاڑی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : وہاڑی میں واقعہ ایک گرلز کالج کی حدود سے دو برقعہ پوش افراد کو پکڑا گیا جنہیں تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ہے.

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ضلع وہاڑی میں گرلز کالج کے نزدیک سے شہریوں نے دو بر قعہ پوش مشکوک افراد کو پکڑ کر تشدد کیا جس کے بعد ان کو پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کے قبضے سے اسلحہ اور خنجر بر آمد کیے گئے ہیں پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :