سپریم کورٹ ‘صولت مرزا کی سزائے موت کیخلاف درخواست کی سماعت وکلاء کی عدم حاضری کے باعث کل تک ملتوی

پیر 16 مارچ 2015 14:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ میں صولت مرزا کی سزائے موت کیخلاف درخواست ان کے وکیل کی عدم حاضری پر ملتوی کر دی گئی ، چیف جسٹس ناصر الملک رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف مجرم کی اپیل پر سماعت کل منگل کو اپنے چیمبر میں کرینگے۔

(جاری ہے)

رجسٹرار آفس سپریم کورٹ کے اعتراضات کیخلاف صولت مرزا کی اپیل پر سماعت پیر کو ہونا تھی تاہم مجرم کے وکیل ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کی عدم حاضری کی بناء پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔

رجسٹرار آفس نے صولت مرزا کی سزائے موت کیخلاف درخواست پر اعتراض عائد کیا تھا کہ سزائے موت کیخلاف درخواست ناقابل سماعت ہے۔ مجرم کی سزائے موت کیخلاف اپیل اور نظرثانی درخواستیں پہلے ہی مسترد ہو چکی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی کی دوسری درخواست دائر نہیں ہو سکتی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک صولت مرزا کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف اپیل کی سماعت کل اپنے چیمبر میں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :