مسیحی برادری پر دہشت گردانہ حملے انتہائی افسوس ناک ہیں،چوہدری نثار علی خان
پیر 16 مارچ 2015 14:14
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ لاہور میں گرجا گھروں پر دہشت گردانہ حملے انتہائی افسوس ناک ہیں،دہشت گردوں نے قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی ہے ،جن لوگوں نے قانون کو ہاتھ میں لیا ہے انہوں نے دہشت گردوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی ،برطانیہ کے ساتھ مجرموں کی حوالگی کا طے پایا تھا جو تاحال معطل ہے ، معاہدے کے تحت برطانیہ سے 3 ملزموں کو پاکستان لایا گیا اور ہماری وزارت کے سیکشن افسر نے جیل سے فرار کرایا ،وزارت کے افسروں پرغیر ملکیوں کے ساتھ ملاقاتوں پر پابندی لگا دی ہے،وزارت داخلہ کی حساس ترین فائلیں غائب کر دی گئیں جس کے بعد محکمہ داخلہ کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کررہے ہیں ،وزارت کے غیر ملکی دووں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے ،صدر ،وزیر اعظم اور چیف جسٹس آف پاکستان کے علاوہ کسی سیاسی شخصیت کو سکیورٹی فراہم نہیں کی ،اپنی حفاظت کیلئے 22 رینجرز اہلکاروں کو واپس بھیج دیا،ڈیڑھ سال میں کسی سیاسی شخصیت کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا اور نہ ہی سیاسی ،بیورو کریٹ ،ججز یا صحافیوں کی خفیہ نگرانی نہیں کی گئی ،،اسلام آباد پولیس نے وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزراء ،ججز اور ارکان اسمبلی ،صحافیوں اور وکلاء کے چالان کئے اور میری گاڑی کے 2 مرتبہ چالان کیا گیا،پاسپورٹ کی معیاد 5 سال سے بڑھا کر10 سال کر دی گئی ہے ،2 ہزار سرکاری بلیو پاسپورٹ کو منسوخ کیا،ان بلیو پاسپورٹس کو انسانی سمگلنگ میں استعمال کیا جارہا تھا ،نادرا کے محکمہ کو منافع بخش ادارہ بنا دیا ہے ، ملک میں تمام پاسپورٹ آفس کو میرٹ پر کھولے جائیں گے ۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.