سیمنٹ کی برآمد ات موجودہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دورا ن کمی کا شکار

پیر 16 مارچ 2015 14:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) سیمنٹ کی برآمد ات موجودہ مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 5.55فیصد سے 5.29 فیصد کمی کا شکار ہوئی ہے ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچر ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فروری 2015 کے مہینے میں سیمنٹ کی برآمدات میں 21.08 کمی واقع ہوئی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال کے فروری کے مہینے کے مقابلے میں 0.97 فیصد کم ہے ۔

موجودہ مالی سال میں ملکی اور برآمدات کا ذخیرہ 2297568 ٹن اور 460510 ٹن بالترتیب رہا ہے جو کہ فروری 2014 میں 2148085 اور 583480 ٹن تھا ۔ شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فروخت میں6.05 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ سیمنٹ کی فروخت فروری کے مہینے میں 1885982 ٹن تھی اور گزشتہ سال فروری میں اس کی فروخت 1776418 ٹن تھی ۔ جنوبی علاقوں میں سیمنٹ کی فروخت میں 11.3 فیصد اضافہ دیکھا گیا جو فروری 2015 میں 411586 ٹن اور فروری 2014 میں 369665 ٹن تھی ۔

(جاری ہے)

جنوبی علاقوں سے سیمنٹ کی برآمدات میں قدرے بہتری آئی ہے جبکہ شمالی علاقوں سے خاصی حد تک سیمنٹ کی برآمدات میں کمی ہوئی ہے ۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے برآمدات کی گرتی ہوئی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ خاصی تعداد میں ایران سے سیمنٹ کو بغیر ڈیوٹی کے درآمد کیا گیا جس کی وجہ سے ہماری مارکیٹ متاثر ہوئی ۔ اہم مارکیٹ کے کھو جانے کے بعد ایران نے سیمنٹ کی درآمد کو بڑھا دیا اور پاکستانی امپوٹرز کو سیمنٹ کی درآمد کے لئے پھلایا جو کہ ٹیکس چوری کے مرتکب ہوئے اس کے علاوہ مختلف عوامل جن میں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ دوسری چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ، روپے کے ڈی ویلیو اور بھارت کی جانب سے کچھ چیزوں پر نان ٹیرف بیئر لاگو ہونے کے بعد ملک کی سیمنٹ محرکات پر اثرا نداز ہوئی ہے ۔