الیکشن ٹربیونل کل حلقہ این اے 125کے دس پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ کا معائنہ کریگا

پیر 16 مارچ 2015 13:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) الیکشن ٹربیونل کل ( منگل ) کو حلقہ این اے 125کے دس پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ کا معائنہ کرے گا۔ پی ٹی آئی کے این اے 125سے ناکام امیدوار حامد خان نے مذکورہ حلقے میں مبینہ دھاندلی کیخلاف انتخابی عذر داری دائر کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ سماعت پر ٹربیونل نے (ن) لیگ کے کامیاب امیدوار خواجہ سعد رفیق اور ناکام ہونے والے پی ٹی آئی کے امیدوار حامد خان کو پانچ ‘ پانچ پولنگ اسٹیشنز منتخب کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم پانچ ‘ پانچ پولنگ اسٹیشنز کے نمبرز فراہم نہیں کئے جسکے بعد ٹربیونل نے خود ہی دس پولنگ اسٹیشنز کا انتخاب کیا۔

منتخب پانچ پولنگ اسٹیشنز سے خواجہ سعد رفیق اور پانچ سے حامد خان کامیاب ہوئے تھے ۔ منتخب کردہ پولنگ اسٹیشنز میں پولنگ اسٹیشن نمبر 30‘32‘112‘120‘151‘46‘98‘193‘194اور 195شامل ہیں۔ ٹربیونل کے جج آج منگل کے روز ان پولنگ اسٹیشنز کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :