وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا صدارتی حکم کے باؤجود عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار

پیر 16 مارچ 2015 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ظفر اقبال نے صدارتی احکامات کے باوجود اپنے عہدے سے مستعفی ہونے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ بدھ کے روز عدالت نے واپس چانسلر ظفر اقبال کی عہدے سے برطرفی اور ڈاکٹر محمد قیصر کو نائب وائس چانسلر مقرر کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم اسی روز بعد میں عدالت نے کہا کہا تھا کہ معاملات جیسے چل رہے ہیں ان کو ایسے ہی رہنے دیا جائے ۔

گزشتہ سال 22 دسمبر کو صدر ممنون حسین نے یونیورسٹی کی سینٹ کی سفارش پر ظفر اقبال کو جبری رخصت پر بھیج دیا تھا تاہم انہوں نے کراچی کی ایک ضلعی عدالت سے فیصلے کے خلاف حکم امتتناعی لیتے ہوئے جبری رخصت پر جانے سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد کراچی اور اسلام آباد دونوں میں یونیورسٹی کے کیمپس کو عدم انتظام اور مالی بے قاعدگیوں کا سامنا ہے ۔