حضرو، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی مشترکہ کاروائی ایک دہشت گرد گرفتار، 3خود کش جیکٹ اور6ہینڈ گرنیڈ برآمد

پیر 16 مارچ 2015 13:38

حضرو ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) تحصیل حضرو کے علاقہ غورغشتی جمشید آباد میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران ایک دہشت گردکو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے 3خود کش جیکٹ اور6ہینڈ گرنیڈ و دیگر دھماکہ خیز مواد برآمد کر کے تحقیقات شروع کر دیں تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں جاری دہشت گردی کے واقعات میں ملوث دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے کے حوالے سے جاری مہم میں قانون نافظ کرنیوالے اداروں اور پولیس نے مشترکہ کاروائی کے دوران حضرو کے علاقہ غورغشتی جمشید آبادمیں رہائش پذیر حافظ حبیب الرحمان ولد بنارس کے قبضہ سے 3خود کش جیکٹ اور6ہینڈ گرنیڈ برآمد کر کے اسے گرفتار کر لیا گرفتار ہونیوالے دہشت گرد نے گھر کے اند ر دھماکہ خیز مواد چھپا رکھا تھا اور وہ حضرو کے ایک مدرسہ میں طالب علم بھی تھا ۔

متعلقہ عنوان :