اسلام آباد : صولت مرزا کے وکیل کی عدم حاضری، عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کر دی

پیر 16 مارچ 2015 12:51

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : سپریم کورٹ میں صولت مرزا کی پھانسی پر نظر ثانی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے، تفصیلات کے مطابق صولت مرزا کی سزا کے خلاف درخواست کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کےچیمبر میں ہونا تھی جسے صولت مرزا کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث کل تک ملتوی کر دیا گیا ہے، جبکہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے مطابق سزائے موت کے خلاف درخواست نا قابل سماعت ہے، تاہم چیف جسٹس نے صولت مرزا کے وکیل کی درخواست پر سماعت کو کل تک کے لیے ملتوی کر دیا ہے.

متعلقہ عنوان :