الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے 50 ریٹرننگ آفیسر تعینات کردیئے‘ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

پیر 16 مارچ 2015 12:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 50 ریٹرننگ آفیسر تعینات کردیئے‘ تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری‘ اے سی ‘ ڈی ای او‘ پرنسپلز اور تحصیلدار آر اوز کے فرائض انجام دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کے لئے پچاس ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی فہرستوں پر نظر ثانی کا کام 20مارچ تک جاری رہے گا کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول رواں ہفتے جاری کیا جائے گا کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات میں اے سی‘ ڈی ای او ‘ پرنسپلز اور تحصیلدار ریٹرننگ افسران کے فرائض سرانجام دیں گے ملک کی 43 چھاؤنیوں میں 25 اپریل کو انتخاب ہوں گے۔