کراچی: گلشن اقبال میں آتشزدگی، 4 ماہ کی بچی سمیت 4 افراد زخمی

پیر 16 مارچ 2015 12:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گھر میں اچانک ہونے والی آتشزدگی کے باعث 4 ماہ کی بچی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

گلشن اقبال کے علاقے 13-ڈی کی مدینہ کالونی میں گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا۔ا?گ کے باعث گھر میں موجود 4 افراد زخمی ہوگئے،جنہیں طبی امداد کے لئے سول ہسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا،جہاں پر ان کی شناخت یعقوب 30 سالہ اس کی بیوی سونیہ،4 ماہ کی بچی امینہ اور ایک 45 سالہ نامعلوم خاتون بھی لائی گئی۔

متعلقہ عنوان :