پنجگور: اسمگل شدہ پانچ ایرانی ڈیزل ٹینکرز قبضے میں لے لئے گئے

پیر 16 مارچ 2015 12:21

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)بلوچستان کے ضلع پنجگور میں فرنٹئیرکور نے اسمگل شدہ پانچ ایرانی ڈیزل کے ٹینکرز قبضے میں لے لیے۔

(جاری ہے)

ایف سی ترجمان کے مطابق پنجگور میں ایف سی کی کارروائی کے دوران ایرانی ڈیزل کے پانچ آئل ٹینکر قبضے میں لیلئے۔آئل ٹینکروں سے 98ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدہوا جس پر حکام نے ٹینکرز بمعہ آئل قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر لیا مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔