لیہ : کمرے میں جنریٹرکادھواں بھرنے سے3افرادجاں بحق

پیر 16 مارچ 2015 12:21

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء)لیہ میں ایک گھر کے کمرے میں جنریٹر کا دھواں بھر جانے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ متاثرہ گھر میں ولیمے کی تقریب ہونا تھی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق لیہ کے نواحی گاوں چک 369 میں ولیمے کی تقریب کے سلسلے میں مہمان جمع تھے۔لوڈشیڈنگ کے دوران چلائے گئے جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھرنے سے دولہا کا والد،بھائی جبکہ دلہن کا بھائی بھی دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد شادی کے گھر میں کہرام مچ گیا۔