کراچی پولیس کی کاروائیاں ، ایک ملزم ہلاک چار زخمی حالت میں گرفتار

پیر 16 مارچ 2015 12:16

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء ) کراچی پولیس کی مختلف کاروائیوں میں ایک ملزم ماراگیا جبکہ لیاری گینگ وار کے دوران کارندوں سمیت چار ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس نے گبول پارک کے قریب مقابلے کے بعد دوملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

(جاری ہے)

شرافی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔ پولیس کیمطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب پی آئی بی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی۔ پولیس حکام کے مطابق تلاشی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :