ملتان: بوسیدہ عمارت کی چھت گر گئی، بہن بھائیوں سمیت تین جاں بحق،ایک کی حا لت تشویشنا ک

پیر 16 مارچ 2015 12:15

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ۔2015ء) ملتان میں بوسیدہ عمارت کی چھت گرنے سے دو بہن بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق، ماں زخمی ہوگئی۔ تفصیلا ت کے مطا بق ملتان کے علاقے بلال نگر میں بارش کے باعث بوسیدہ عمارت کی چھت گر گئی۔

(جاری ہے)

گھر میں موجود تہمینہ، ان کا انیس سالہ بیٹا ریحان، تین ماہ کی زینب اور بھانجا احمد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیموں اور اہل علاقہ نے ملبے سے چاروں افراد کو زخمی حالت میں نکال کر نشتر ہسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ریحان، احمد اور زینب دم توڑ گئے جبکہ خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :