لیہ : شادی والے گھر کہرام بر پا ہو گیا، جنریٹر کے دھوئیں نے 3 افراد کی جان لے لی

پیر 16 مارچ 2015 11:24

لیہ : شادی والے گھر کہرام بر پا ہو گیا، جنریٹر کے دھوئیں نے 3 افراد کی ..

لیہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء): لیہ کے علاقہ چک 369 میں گھر میں جریٹر کا دھواں بھر جانے کے باعث 3 افراد ہلاک ہو گئے، تفصیلات کے مطابق متاثرہ گھر میں آج ولیمے کی تقریب ہونا تھا، لوڈ شیڈنگ کے باعث جنریٹر چلایا گیا، جنریٹر کا دھواں کمرے میں بھر جانے کی وجہ سے دولہے کا والد، دولہن کا بھائی اور دولہے کا بھائی ہلاک ہو گئے، واقعے کے بعد شادی والے گھر میں کہرام برپا ہو گیا.