سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنان کی درخواست ضمانت کے لیے منظور

پیر 16 مارچ 2015 11:14

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 16 مارچ 2015 ء) : سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کی جانب سے لا پتہ افراد کے لیے جمع کروائی گئی درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا، سماعت میں ایم کیو ایم کے وکیل نے یہ موقف اختیار کیا کہ رینجرز نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران مجموعی طور پر 110 افراد کو گرفتار کیا تھا لیکن ابھی تک 85 افراد کو عدالت میں پیش کیا گیاا اور باقی 25 کا کوئی اتا پتہ نہیں ہے، وکیل کا کہنا تھا کہ ان 25 افراد کو بھی عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے جبکہ زیر حراست افراد کا میڈیکل کروایا جائے اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت بھی دی جائے، جس پر عدالت نے سماعت کو 24 مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز، محکمہ داخلہ اور آئی جی سندھ سے جواب طلب کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :