گھی کا مصنوعی بحران ، ڈی سی او اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کی عدالت طلبی

پیر 16 مارچ 2015 10:59

گھی کا مصنوعی بحران ، ڈی سی او اور پنجاب حکومت کے نمائندوں کی عدالت ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2015ء) لاہور ہائیکورٹ میں گھی کے مصنوعی بحران کے خلاف ڈی سی او لاہور اور پنجاب حکومت کے سئینر نمائندوں کو 27 مارچ کو طلب کرلیا ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے گھی کی فی کلو قیمت میں کمی کی تو مافیا نے مصنوعی بحران پیدا کر دیا جس سے عوام کو سستی اشیاء کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکومت بھی اس مصنوعی بحران کے ذمہ داروں کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کر رہی ۔ جسٹس شجاعت علی خان نے دائر درخواست پر ڈی سی او لاہور اور پنجاب حکومت کے سئینر نمائندوں کو 27 مارچ کو طلب کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :