ملتان :سینٹرل جیل میں قید قتل کے دو مجرموں کو کل پھانسی دی جائے گی

پیر 16 مارچ 2015 10:53

ملتان :سینٹرل جیل میں قید قتل کے دو مجرموں کو کل پھانسی دی جائے گی

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16مارچ2015ء) ملتان کی سینٹرل جیل میں قید قتل کے دو مجرمان کی پھانسی کیلئے تیاریاں مکمل ، مجرم ڈیتھ سیل منتقل ، کل صبح دونوں کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا ۔ ملتان کی سینٹرل جیل میں قید مجرم وقار نذیر اور ظفر اقبال کی پھانسی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

جیل حکام کیمطابق دونوں مجرموں کو کل صبح پھانسی دے دی جائے گی ۔ مجرم وقار نذیر نے 1996 میں گلزیب کالونی میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص کو قتل کیا تھا جبکہ ظفر اقبال نے لودھراں میں ایک بچی کو زیادتی کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔ مجرموں کی ان کے ورثا سے آج آخری ملاقات کرائی جا رہی ہے جبکہ کل صبح دونوں کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :