لاہور میں گرجا گھروں پر دھماکوں کو ریاست پاکستان پر حملہ سمجھتے ہیں ،وزیراعظم ،مسیحی برادری ہمارا وقار اور فخر ہیں، انکے تحفظات ان کے ساتھ بیٹھ کر دور کریں گے ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکیں گے،صوبائی حکومتیں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں،بیان ،وزیر اعظم نے دھماکوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی

اتوار 15 مارچ 2015 22:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ لاہور میں گرجا گھروں پر دھماکوں کو ریاست پاکستان پر حملہ سمجھتے ہیں مسیحی برادری ہمارا وقار اور فخر ہیں، ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکیں گے،صوبائی حکومتیں عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنائیں،وزیر اعظم نے دھماکوں کی رپورٹ طلب کر لی ۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور کے علاقے یوحنا آباد میں خود کش حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی و انتہا پسندی کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتیں عوام کے جان و مال کا تحفظ کو یقینی بنائیں اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مادر وطن کیلئے مسیحی برادری کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں مسیحی برادری کے تحفظات ان کے ساتھ بیٹھ کر دور کریں گے۔ انتہا پسندی اور دہشت گردوں کیلئے پر عزم ہیں صوبائی حکومتیں سکیورٹی انتظامات مزید سخت بنائیں سا نحہ لاہور کو پاکستان پر حملہ سمجھتے ہیں۔ وزیر اعظم نے لاہور چرچ دھماکوں کی رپورٹ طلب کر لی اور دھماکوں میں زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ہے۔